متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 72 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزہ کیلئے کیسے درخواست دی جا سکتی ہے؟

خلیج اردو
6 اکتوبر 2021
دبئی :کیا آپ متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے کسی اور ملک جانا چاہتے ہیں لیکن یہاں مختصر قیام کے خواہشمند ہیں؟ لاکھوں مسافر متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ سے سفر کرتے ہیں. وه ملک کے چار بين الاقوامی ایئرپورٹ سے سفر کرکے اپنی منزل پر پہنچتی ہیں۔ ایسے افراد اکثر متحدہ عرب امارات کی خوبصورت سیاحتی مقامات کا بھی لطف اٹھاتے ہیں۔

اگر آپ اپنے مختصر قیام سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ ٹرانزٹ ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جو آپ کو ہوائی اڈے سے باہر نکلنے اور متحدہ عرب امارات کے بہت سے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) دبئی نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر مسافروں کو آگاہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزا یا انٹری پرمٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایمگریشن کاؤنٹر پر ٹرانزٹ ویزہ کیلئے درخواست دیتے وقت امیدوار کو مندرجہ ذیل دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے۔

اصل پاسپورٹ ، کسی ایئرلائن کی ٹکٹ جس سے معلوم ہو کہ آپ اپنا سفر جاری رکھیں گے اور یہ آپ کے ملک میں داخلے ہونے کے بعد سے کم از کم اٹھ گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے ہو کہ آپ اپنی منزل پر روانہ ہوں گے۔ آپ کے پاس ہوٹل کی بکنگ کا ثبوت ہو۔

ویزہ کیلئے درخواست دیتے وقت ایئرلائن کی کمپنی کا دورہ کیجئے۔ وہاں ایئرلائن کے سروس آفیسر سے درخواست کیجئے کہ وہ آپ کو 96 گھنٹے کا انٹری پرمٹ فراہم کرے۔

اگر آپ کی درخواست قبول ہو جاتی ہے تو آپ کو آپ کی درخواست کی قبولیت کی تصدیق موصول ہوگی۔ آپ ایمیگریشن کاؤنٹر پر پاسپورٹ آفیسر کے ساتھ ملاقات کیجئے اور باقی ماندہ پروسیجر مکمل کیجئے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق اگر آپ ملک میں داخلے ہوتے ہی سیاحتی ویزہ کیلئے اہل نہیں تو آپ ٹرانزٹ ویزہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹرانزٹ ویزہ کیلئے کون درخواست دے سکتا ہے؟

اگر آپ متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن سے سفر کررہے ہیں تو آپ ٹرانزٹ ویزہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ آپ کیلئے ٹرانزٹ ویزہ کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا سفر ٹریول ایجنسی کے ذریعے ہے تو آپ کیلئے وہ بھی ٹرانزٹ ویزہ کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

دبئی میں محسنہ دستاویزات کلیئرنگ سروسز کے پبلک ریلیشن آفیسر شفیق محمد کے مطابق اگر مسافر ٹریول ایجنسی سے ٹکٹ بک کرواتے ہیں تو ایجنسی بھی اپنے ٹرانزٹ ویزا کیلئے درخواست دے سکتی ہے۔

96 گھنٹوں کیلئے ٹرانزٹ ویزہ کے اجراء کیلئے پچاس درہم کی فیس ادا کی جائے گی ۔ آپ کو ویزہ کیلئے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن سے ایڈوانس میں درخواست دینی ہوگی۔ اس ویزہ میں توسیع نہیں کی جاسکتی ۔ ویزہ کی معیاد 96 گھنٹے ہے جس سے پہلے ہی آپ کو ملک چھوڑنا ہوگا۔

کرونا وائرس سے متعلقہ سفری ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ اپنی آخری منزل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لازمی پی سی آر ٹیسٹ کریں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button