Uncategorized

بھارتی ریاست کا خالصتانی ٹائیگرفورس کے سربراہی کی موت میں ملوث ہونے پر کنیڈین وزیراعظم کا ایکشن،بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

خلیج اردو

اوٹاوا:خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہونے کی نشاندہی، کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کا فوری ایکشن ، بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

 

ہردیپ سنگھ نجر خالصتان تحریک کےسرگرم رہنما اورخالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ تھے،،،1990میں ہردیپ سنگھ بھارت چھوڑ کر کینیڈا میں رہنے لگے، 2020میں بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ نجر کو دہشت گرد قرار دیا جبکہ رواں سال 18جون کو کینیڈٰا کے ایک گورودوارہ کے باہر دو نامعلوم افراد نے ہردیپ سنگھ کو قتل کردیاتھا

 

کینیڈین انٹیلی جنس حکام نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی جس پرکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ،جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کاملوث ہونا ہماری خودمختاری کیخلاف ہے

 

 

جسٹن ٹروڈو نے دورہ انڈیا کے دوران معاملہ جی 20اجلاس میں بھی بھارتی وزیراعظم مودی کے سامنے اٹھایا تھا،یہی وجہ تھی کہ جی 20اجلاس میں نریندر مودی نے جسٹن ٹروڈو کےساتھ انتہائی سردمہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات سے بھی گریز کیا

 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں کی بڑھتی مقبولیت اورانڈین سفارتکاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے جیسے واقعات پر نالاں نظر آئے۔ بھارت کا الزام ہے کہ ٹروڈو حکومت کینیڈا میں سرگرم سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں ناکام رہی ہے

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button