خلیج اردو
31 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سب سے بہترین کام کرنے والا وفاقی ادارہ وزارت داخلہ ہے۔ یہ اس کے بعد بتایا گیا جب حکومت کیلئے اسٹار ریٹنگ کے نتائج بتائے گئے۔
2020 کیلئے سمارٹ گورنمنٹ سروسز ڈیلوری کو پرکھا گیا۔ نتائج پر وزارت داخلہ کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی تو شیخ محمد نے شیخ سیف بن زید النہیان جو نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہے ، کو مبارک باد دی ہے۔ شیخ محمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 2020 نے ثابت کیا کہ اٹھ سال پہلے جو ہم نے حکومتی اداروں کو ڈیجیٹلائز کیا تھا وہ درست فیصلہ تھا۔
اعتمدنا اليوم نتائج تصنيف النجوم لمراكز الخدمات الحكومية حيث تم تقييم قنوات الخدمات الحكومية الذكية .. وتصدرت وزارة الداخلية كعادتها في التفوق الحكومي .. كل التهنئة لأخي الشيخ سيف بن زايد.. عام ٢٠٢٠ أثبت صحة نظرتنا في إطلاق حكومة جميع خدماتها رقمية قبل ٨ أعوام من اليوم .. pic.twitter.com/sCYboayF6p
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) January 31, 2021
اسٹار ریٹنگ سسٹم صارفین کی خدمات سے متعلق عوام تجربے پر انحصار کرتی ہے۔ اس سسٹم میں صارفین کو خدمات پہنچانے کے مختلف چینلز تک رسائی حاصل کرکے انہیں خدمات پہنچانے کے معیار کی درجہ بندی کرتی ہے۔ شیخ محمد نے نے وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ، اپلیکیشن کو فائیو اسٹار کے ساتھ بہترین قرار پایا جبکہ وزارت انسانی وسائل ، زکواۃ فنڈ ، وزارت موسمیاتی تبدیلی ، اسلامی امور کی اتھارٹی ، وزارت صحت کی کال سنٹر کو 5 اسٹار ریٹنگ دی۔
Source : Khaleej Times





