خلیج اردو
دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہے اور گاہے بگاہے پوسٹیں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔
ایک مرتبہ پھر ثانیہ مرزا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے موضوع بحث ہیں۔ حال ہی میں ثانیہ نے اپنی اور بہن انعم مرزا کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انعم کو اپنا پلر (ستون ) قرار دیا۔
ثانیہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہارٹ ایموجی بھی شیئر کی، تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے لیکن ثانیہ کی اس پوسٹ نے ایک بار پھر سوالوں کو جنم دیا ہے۔
ٹنس اسٹار کی پوسٹ کو 24 گھنٹوں کے دوران ہی 57 ہزار سے زائد مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے تاہم اس پوسٹ میں بھی ثانیہ کے مداح ان سے شعیب ملک کے ساتھ لی گئی تصویر کو پوسٹ کرنے کے خواہش کرتے نظر آئے۔
اویس نامی صارف نے ثانیہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’بھابھی شعیب بھائی کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کردیں اچھا لگے گا، ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کے بنا آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔
Source: Khaleej Times