خلیج اردوبھارت : ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے راجوری گارڈن علاقے میں ایک ڈیلیوری بوائے نے نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں مبینہ طور پر اسے اور اس کے ساتھی کی پٹائی کی گئی ہے۔
یہ علاقہ دہلی کے مغربی جانب آتا ہے، دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ ان دونوں کو مبینہ طور پر پارسل تبدیل نہ کرنے پر مارا پیٹا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گورپال اور اس کے ساتھی کی امان کے نام سے ہوئی ہے۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔
اس واقعہ کا ایک مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ لوگ شکایت کنندہ کو پیٹتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔