عالمی خبریں

اسرائیلی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات ،وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو طلب کر لیا

خلیج اردو

 

یروشلم :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنے وزیر دفاع کو طلب کیا ہے۔

 

نیتن یاہوکی لیکوڈ پارٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے لیکن اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

 

انھوں نے میڈیا کی ان خبروں کے بعد وزیردفاع کو بُلاوا بھیجا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وزیردفاع یوآف گیلنٹ مذہبی قوم پرست حکومت کی عدالتی اصلاحات کو روکنے پر زور دیں گے۔

 

نیتن یاہو کی ان مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی نظیرنہیں ملتی۔

 

یاد  رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات پر بیان دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ نیتن یاہو حکومت کی مجوزہ قانون سازی اسرائیلی عدلیہ کوکمزور کر دے گی۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button