خلیج اردو
یروشلم :مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک اسپتال کے اندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
جاں بحق ہونے والے نو افراد میں ابھی تک ایک 24 سالہ صائب عصام زریقی کی شناخت ہوسکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زمینی صورتحال بہت مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ہسپتالوں میں داخل ہونا جاری ہے اور اسرائیلی فورسز ایمبولینسز اور طبی عملے کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اسپتالوں اور ایمبولینس کے عملے پر اسرائیلی حملوں کے خلاف رات 12 بجےرام اللہ اسپتال کے سامنے طبی ماہرین کے احتجاج کا اعلان کیا۔
جینین کے سرکاری ہسپتال کے سربراہ وسام بیکر نےعرب میڈیا کو بتایا کہ ایک ایسا حملہ کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
ایمبولینس ڈرائیور نے شہداء میں سے ایک کے پاس جانے کی کوشش کی جو فرش پر تھا لیکن اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس پر براہ راست گولی چلائی اور انہیں اس کے قریب آنے سے روک دیا۔
قوات الاحتلال تستهدف مركبة إسعاف بشكل مباشر في مخيم #جنين#الجزيرة pic.twitter.com/wxlk3btPH8
— الجزيرة فلسطين (@AJA_Palestine) January 26, 2023
فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور بچوں، نوجوانوں اور خواتین کے خون بہانے کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں،جبکہ صدر نے محمد عباس نے ایمرجنسی میٹنگ کے لئے لیڈر شپ کو مدعو کر دیا ہے ۔
بعد أحداث #جنين.. الرئيس الفلسطيني محمد عباس يدعو القيادة الفلسطينية لاجتماع طارئ#الجزيرة pic.twitter.com/pLcEBJcsGn
— الجزيرة فلسطين (@AJA_Palestine) January 26, 2023
واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔