عالمی خبریں

اسرائیلی گارڈ فائرنگ، 18 سالہ فلسطینی جاں بحق

خلیج اردو

 

یروشلم :اسرائیلی گارڈز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 سالہ کرم علی احمد سلمان کو "کدومیم” کی بستی کے قریب اسرائیلی محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہےکہ سویلین سیکیورٹی ٹیم نے شمال مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب ہینڈگن سے مسلح شخص کو گولی ماری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے قریب بستی کدومیم نجی ملکیت ہے اور یہ بستی فلسطینی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں کم از کم 26 اسرائیلی اور 200 فلسطینی مارے گئے جن میں اکثریت مغربی کنارے کے علاقوں میں بسنے والوں کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button