خلیج اردو
یروشلم :ریسکیو سروس کے مطابق تل ابیب میں فائرنگ کے نتیجے میںتین افراد زخمی ہو گئے ہیںجبکہ ایمرجنسی سروسز کے ذریعے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایمبولینس سروس نے بتایا کہ فائرنگ ڈیزنگوف سٹریٹ اور بین گوریون سٹریٹ کے کونے پر واقع ایک کیفے کے ساتھ ہوئی تھی۔
ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر ایلی بن نےمیڈیا کو بتایا کہ ہم نے تینوں افرادکو گولی لگنے سے زخمی حالت میں نکالا، جن میں سے ایک کی حالت نازک، ایک شدید زخمی اور ایک ہلکا سا زخمی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے کہا کہ حملہ آور کو "بے اثر” کر دیا گیا تھا لیکن اس نے فائرنگ کے حالات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، جو ان کے بقول "دہشت گردانہ حملہ” ہو سکتا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اٹلی کے دورے کے دوران اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب میں ایک بہت سنگین حملہ ہوا ہے ،ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ،زخمیوں کے لیے صحت یابی کی خواہشات بھیجتا ہوں ،
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مضبوط کر رہے ہیں اس سے اپنے وطن میں جڑیں لگانے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جائے گا۔