غزہ: جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران پارٹی آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فلسطینی حکام نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے اندر بھاری مقدار میں پیٹرول ذخیرہ کیا جارہا تھا کہ اس سے آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جبالیہ فلسطینی آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے، جہاں 2.3 ملین افراد رہتے ہیں اور دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے سردیوں میں لوگ بڑی مقدار میں کوکنگ آئل، پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرتے ہیں۔