خلیج اردو
واشنگٹن:امریکہ نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے ان کے مختلف پابندیوں کا اعلان دہرایا ہے۔
امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے جاری بیان میں کالعدم القاعدہ کے امیر محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہے بلکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔