خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کو ختم کرنے کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھیں گے، صدر جو بائیڈن دو ریاستوں کے پائیدار ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو دو ریاستی حل میں رکاوٹ بننے والی ہر پالیسی پر اعتراض ہو گا۔ مغربی کنارے میں یہودیوں کی بستیوں کی مخالفت کریں گے، امریکا مقدس مقامات کی تاریخی تبدیلی کے اقدامات کی بھی مخالفت کرے گا۔