عالمی خبریں

امریکی اسکول میں فائرنگ ،3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

خلیج اردو

ٹینسیی :امریکا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

 

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 6  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسکول میں فائرنگ کرنے والا پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

 

واقعے کے بعد حکام نے اسکول آنے والے والدین کو محفوظ مقام کی جانب جانےکی ہدایت کی ہے ۔

حکام کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ فائرنگ کرنے کا تاحال وجہ سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button