خلیج اردو
مشی گن: امریکا کی ریاست مشی گن یونیورسٹی میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے مشی گن کی اسٹیٹ یونیورسٹی کی اکیڈمک اور یونین بلڈنگ میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کو حملہ آور کی گولی لگی لاش بھی کیمپس سے مل گئی۔
مسلح شخص حملے کے دوران ماسک پہنا ہوا تھا، مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
پولیسکے مطابق ملزم کی لاش میں گولی کا نشان اس کی اپنی پستول کا ہے۔ ممکنہ طور پر حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور ایک 43 سالہ سیاہ فام شخص ہے۔
تاحال حملے کی وجہ کی تعین نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔