عالمی خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے آخری فارن پالیسی خطاب میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم نے چین کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی شراکت داریاں قائم کیں ہیں

اپنے آخری فارن پالیسی سے خطاب میں بائیڈن نے اپنے دور حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہم نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کی،،ہم نے50ممالک کو یوکرین کی حمایت میں اکٹھا کیا۔

ہماری وجہ سے آج یوکرین آزاد ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے،،،ہم نے اسرائیل کے خلاف حماس کےحملے ناکام بنائے،، ہم نے حزب اللہ کو کمزور کرنے کیلئے اسرائیل کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی بدولت ایران کی معیشت آج کمزور ترین سطح پر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button