خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ میں اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردیئے ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3 میزائلوں کو “غلط فائر” کر دیا جن کا ملبہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ جیسلمیر میں مختلف مقامات پر گرا۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی فوج کی نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔