خلیج اردو
بیجنگ: امریکہ کی جانب سے تائیوان کو سیکیورٹی امدادی پیکج کی منظوری کےبعد پیپلز لیبریشن آرمی نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں کیں ہیں۔ جمہوریہ چین نے خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ اور تائیوان کو قرار دے دیا ہے۔
چینی فوج کی مشقیں صدر جو بائیڈن کے 2023 کے امریکی نیشنل ڈیفنس اتھارٹی ایکٹ پر دستخط کرنے کے صرف دو دن بعدشروع ہوئیں۔
چینی وزارت دفاع نے اس بل کو خطےمیں امن اور استحکام کے لیے شدید خطرہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
تائیوان کی جانب سےابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
چین تائیوان کواپنی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ سمجھتا ہے۔ اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کےدرمیان تناؤ عروج پر ہے۔