عالمی خبریں

تاجکستان چائنہ بارڈر کے قریب زلزلہ ،شدت 6.5 ریکارڈ

 

خلیج اردو

اسلام آباد :اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

 

ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

 

چینی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔

 

تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button