عالمی خبریں

تھائی لینڈ میں آئل ٹینکرپر خوفناک دھماکہ،8 مزدورلا پتہ

خلیج اردو

تھائی لینڈ:تھائی لینڈ میں واقع شپ یارڈ پر موجود آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے ہیں۔

بینکاک پوسٹ اخبار کے مطابق کانچا نابوری نامی صوبے سے وابستہ موانگ میں موجود ایک شپ یارڈ پر مرمت کے لیے موجود آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اخبار کے مطابق حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ،واقعے کی مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے حکام نے کہا کہ کوئی بھی اہم معلومات ملنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا کیونکہ اس کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی اور محسوس کی گئی۔

بعد ازاں میرین ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم آٹھ کارکن اب بھی لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button