عالمی خبریں

تیونس سے اٹلی جانے والی کشتی ڈوب گئی، 5 ہلاک جبکہ 10 افراد لاپتہ

خلیج اردو

 

تیونس سے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن اور مہاجرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 5 ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ 10 افراد سمندر میں ڈوبنے سے غائب ہو گئے ہیں ۔

 

تیونس کے حکومتی اہلکار کے مطابق کشتی علاقہ لووٹا کے قریب ڈوب گئی۔ تیونس سمندری نگران دستوں نے مزید 20 افراد کو بچا لیا۔

 

صفاقس (Sfax) کی ساحلی پٹی یورپ میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں غربت سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے روانگی کا ایک اہم مقام بن گئی ہے۔

 

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن کے لاپتہ تارکین وطن پراجیکٹ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک 25,000 سے زیادہ لوگ بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

 

حالیہ مہینوں میں تیونس کے ساحل پر سیکڑوں افراد ڈوب چکے ہیں لیکن اس کے باوجود تیونس اور لیبیا سے اٹلی کی طرف جانے کی کوششوں کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 

حقوق گروپ تیونس فورم فار اکنامک اینڈ سوشل رائٹس کے مطابق تیونس میں غیر معمولی اقتصادی اور مالیاتی بحران کی وجہ سے 2022 میں 18,000 سے زیادہ تیونسی باشندوں نے کشتیوں کے ذریعے یورپ کا سفر کیا۔

 

اٹلی کے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں کم از کم 102,000 پناہ کے متلاشی اٹلی میں اترے، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ تعداد تقریباً 66,500 تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button