خلیج اردو
جرمنی میں ٹرین کے اندر چاقوحملے کے دوران 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے میں مقامی ٹرین کیل سے ہیمبرگ کی طرف جارہی تھی جس میں سوار ایک ملزم نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا۔
جرمن فیڈرل پولیس فورس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹرین کے اندر دیگر افراد پر بھی حملے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
جرمن پولیس کے مطابق حملے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4 مسافروں کو معمولی زخم آئے، حملے میں ملزم کو بھی چوٹیں آئی ہیں، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جرمنی کی وزیر داخلہ نے ٹرین میں حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا ہے۔
فیڈرل پولیس فورسکے مطابق کیل سے ہیمبرگ جانے والی ریجنل ٹرین کے بروکسسٹڈ اسٹیشن پر پہنچنے سے کچھ دیر قبل مشتبہ شخص نے کئی مسافروں پر چاقوسے حملہ کیا ۔
پولیس کے ترجمان یورگن ہیننگسن نے بتایا کہ چاقو کے وارسے دو افراد حملے کے بعد ہلاک ہو گئےجبکہ تین شدید زخمی اور چار دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔