عالمی خبریں

دشمن کے بچوں کو بھی یہ بیماری نہ لگے‘ سابق رکن بی جے پی نے بچوںسمیت خودکشی کرلی

خلیج اردو

نئی دہلی :بی جے پی رہنما سنجیو مشرا نے بچوں کی بیماری سے تنگ آکر بچوں اور اہلیہ سمیت خودکشی کرلی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں پیش آیاجہاں ایک جوڑے کے دونوں بیٹے پٹھوں کی بیماری میں مبتلا تھے، والدین دونوں بیٹوں کی بیماری میں پیچیدگیوں کے سبب شدید ذہنی دباؤ کاشکار تھے ۔

بھارتی پولیس کے مطابق بچوں کے والد سنجیو مشرا نے بچوں کو قتل کرنے اور خودکشی سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کی جس میں سنجیو نے لکھا کہ ’خدا دشمن کے بچوں کو بھی اس بیماری سے بچائے، میں اپنے بچوں کو نہیں بچا سکتا اور اسی لیے میں زندہ بھی نہیں رہنا چاہتا‘ ۔

بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سنجیو کی پوسٹ کے بعد ان کے کچھ دوستوں نے سنجیو کے گھر جاکر دروازہ بجایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جس پر دوست گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے لیکن گھر کے چاروں افراد کو بےہوش پایا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق چاروں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے دوران زہر کھانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے والدین کے دونوں بیٹے duchenne muscular dystrophy نامی بیماری میں مبتلا تھے، اس بیماری میں انسان کے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button