عالمی خبریں

سربین شہریوں کی یوکرین جنگ کیلئے بھرتیاں بند کرے،سربیا کے صدر نے روس کو خبر دار کر دیا

خلیج اردو

سربیا:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ لڑنے کیلئے سرب شہریوں کو بھرتی کرنا بند کرے۔

صدر الیگزینڈر نے روس کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا گروپس پر سرب زبان میں اشتہارات کی اشاعت پر تنقید کی۔

ان اشہارات کے ذریعے سرب شہریوں کو روس کے پیرا ملٹری گروپ میں شمولیت کیلئے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین میں 2014 اور 2015 کے دوران روس کی حامی فورسز کی طرف سے سربیا کے شہریوں نے بھی لڑائی میں حصہ لیا تھا۔

یورپی یونین سربیا کا اہم تجارتی پارٹنر اور سرمایہ کار ہے اور اسی بنیاد پر وہ یورپی یونین میں شمولیت کا بھی امیدوار ہے لیکن سربیا کا روس کے ساتھ بھی تجارتی اور عسکری تعاون ہے۔

سربیا کے وزیر دفاع مائیلوس نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوجی دستوں میں شامل ہونے سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو فری یورپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شہریوں کے خلاف ریاستی ادارے قانونی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button