عالمی خبریں

سعودی عرب، گھر میں آگ بھڑک اٹھی 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خلیج اردو

 

سعودی عرب :سعودی عرب کے شمالی صوبہ قریات گورنری میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان کیپٹن عبدالرحمن الضویحی نے بتایا کہ القریات گورنری میں سیکورٹی گشت کرنے والوں کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ التشیلت محلے میں گراؤنڈ فلور پر مشتمل ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔

 

اطلاع ملتے ہیں ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں اور گھر میں گھس کر آگ پر قابو پالیا، آگ سے جھلسنے والے چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ایک کمر ے سے تین بچوں اور ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔

 

الضویحی نے اشارہ کیا کہ حادثے کے ابتدائی معائنے کے ذریعے پتہ چلا کہ آگ تقریباً 5.4 مربع میٹر کے گراؤنڈ فلور کے ایک کمرے میں لگی، یہ کمرہ بچوں کے سونے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button