خلیج اردو
امریکہ نے سعودی عرب اور یمن کے حوثی قیادت کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
۔ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان یہ مذاکرات امن کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہونگے۔۔
امریکہ کی عمان کی جانب سے مزاکرات میں سہولتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہاامید ہے کہ اومان کے کردار سے اعتماد کو فروغ ملے گا۔
یہ کوششیں یمن میں جنگ بندی اور یمنیوں کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے قابل بنائیں گی۔
امریکہ ایک پائیدار جنگ بندی، جامع مذاکرات اور سنگین انسانی بحران کے حل پر پیش رفت کا منتظر ہے۔