خلیج اردو
صومالیہ :صومالی فوج نے زیریں شابیل کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران الشباب کے سرغناوں سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے۔
صومالی ٹی وی کے مطابق ملکی خفیہ ایجنسی کی خصوصی قوت اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر زیریں شابیل کے علاقے میں الشباب کے خلاف آپریشن کیا ۔ اس آپریشن میں مُعلم صالحی،سلمان دھرہ اور مُعلم حاشی سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ الشباب کے خلاف ملک بھر میں جاری عسکری آپریشنز کے دوران حالیہ دو ہفتوں میں تنظیم کے متعدد سرغنہ مارے جا چکے ہیں۔ صومالی فوج نے الشباب کے خلاف تقریبا چھ ماہ سے جاری آپریشنز میں متعدد شہروں ،قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کروا لیا تھا۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر وفاقی دارلحکومت کے دونوں ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ، ترجمان وزارت صحت کے مطابق خیبر پختونخواہ میں افسوس ناک بم دھماکے کے بعد پمز اور پولی۔کلینک ہسپتال کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ،خیبر پختونخواہ سے ریفر ہونیوالے مریضوں کی پیش نظر ہسپتال کے عملے ایمرجنسی بنیاد وں پر الرٹ کر دیا ہے