خلیج اردو
یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات پر تنقید کرنے پر وزیر دفاع کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی برطرف وزیر دفاع نے عدالتی اصلاحات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ،برطرف اسرائیلی وزیر دفاع دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کے سینئر رکن ہیں،
اسرائیلی وزیر اعظم نے عدالتی اصلاحات پر ڈھٹائی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر مضبوط کھڑے ہیں ،
وزیر دفاع نے برطرفی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ہی میرے لئے ہمیشہ مقدم رہے گی ۔
دوسری جانب عدالتی اصلاحات پر وزیر دفاع کو فارغ کرنے پر اسرائیلی عوام بھڑک اٹھے اور ہزاروں لوگ سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے ۔
مظاہرین نے اسرائیلی دارالخلافہ میں مرکزی شاہراہ کو بند کرکے نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس پر دھاوا بول دیا ،رکاوٹیں توڑ دیں ۔
مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔