خلیج اردو
سعودی عرب :سعودی عرب نے فلسطینی شہر جنین اورکیمپ پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنین شہر اور کیمپ میں اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری کو زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے فسلطینی علاقوں میں پیش قدمی، جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔
یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک معمر خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نا صرف کیمپ بلکہ اسپتال کےاندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔