عالمی خبریں

فلسطینی مسلح گروپ پر اسرائیلی طیاروں کے حملے، طیاروں کی بمباری سے شہری آبادی متاثر

 

خلیج اردو

 

یروشلم :اسرائیلی طیاروں نے صبح کے وقت غزہ کے وسطی علاقے میں فلسطینی مسلح گروپوں سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی علاقے پر یکے بعد دیگرے حملے کیے ہیں ۔

 

فلسطینی وزارت صحت نے اس حملے میں کوئی جانی نقصان ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں جاری نہیں کیا ہے۔

 

اس حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ملیں ہیں۔

 

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے فضائی دفاعی فورسز کے غزہ کی پٹی پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور طیارہ شکن میزائلوں سے اسرائیلی طیاروں کا جواب دیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحد کے قریب یہودی بستیوں کی طرف 2 راکٹ فائر کیے جانے اور انہیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے روکے جانے کا اعلان کیا ہے۔

 

مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر کل صبح اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button