خلیج اردو
امریکہ :امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلح حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فلوریڈا کی تحصیل فورٹ پیئرس کے ایک پارک میں منعقدہ تقریب پر مسلح حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور حملہ "باہمی اختلاف” کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
تقریب میں کم از کم عورتوں اور بچوں سمیت 1000 افراد شامل تھے ۔
حکام کے مطابق واقعے کی چاروں پہلوؤں سے تفتیش شروع کروا دی گئی ہے۔