عالمی خبریں

فلپائن میں نجی طیارہ لاپتہ، طیارے میں 6 افراد سوار

 

خلیج اردو

 

فلپائن : فلپائن میں نجی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جس میں 6 افراد سوار تھے۔

 

کوایان ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک پرائیوٹ سیسا طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔ طیارے کو سیرا میدر کے پہاڑی سلسلے سے گزرنا تھا۔ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

 

مسافر بردار طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد منزل مقصود پر پہنچنا تھا لیکن طیارہ راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی لیکن تاحال طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔

 

طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا تھا جسے دوبارہ کل صبح شروع کیا جائے گا۔ مسافروں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button