خلیج اردو
لندن :برمنگھم میں مسجد سے گھر جاتے شخص پر نامعلوم چیز کا اسپرے چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے اقدام قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن کی ڈڈلی روڈ پر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ متاثرہ شخص کی جیکٹ میں آگ لگنے سے اس کا چہرہ جھلس گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر جانے والے شخص کو آگ لگانے کا واقعہ لندن میں بھی گزشتہ دنوں ہوا تھا۔