خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارت کی دوڑ سے دستبرداری کے بعد پہلی بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا جمہوریت کا دفاع سب سے زیادہ اہم ہے،، پارٹی کے اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا ہوں۔
بائیڈن نے کہا کہ میں نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا،،، ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہی ہے قیادت نئی نسل کو سونپی جائے،میں نے پہلی سیاہ فام خاتون کو صدارت کے لئے نامزد کیا ۔۔ کملا ہیرس میں پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں،،،پیوٹن کو کسی صورت یوکرائن پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
صدر امریکہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اصلاحات ہماری جمہوریت کے لئے ضروری ہیں،