عالمی خبریں

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 فلسطینی جاں بحق

 

خلیج اردو

مقبوضہ بیت المقدس: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

 

مقامی صحافیوں نے بتایا کہ 57 سالہ جواد فرید 6 بچوں کا باپ اور ایک مقامی اسکول میں ٹیچر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا جبکہ شہید ہونے والے دوسرے فلسطینی کی شناخت 28 سالہ ادھم جبرین کے نام سے ہوئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے افراد کے ناموں اور عمروں کی تصدیق کی اور بتایا کہ کم از کم 4 دیگر فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

عینی شاہد مقامی صحافی نے بتایا کہ ٹیچر کو ان کے گھر کے سامنے سڑک پر اس وقت گولی ماردی گئی جب وہ ادھم جبرین کو گولی مارنے کے بعد مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

یاد رہے کہ 2022 میں مغربی کنارے اور اسرائیل میں 150 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے  جو کہ حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button