خلیج اردو
ملاوی :افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی نے تبادہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلا ک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سمندری طوفان فریڈی ، موزمبیق اور اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
66 people have died in Malawi, 93 injured and 16 people are missing due to Tropical Cyclone Freddy that has affected over 2115 by Monday 13 March. @MalawiGovt has confirmed through @DisasterDept. @MalawiRedCross is conducting Search and Rescue, First Aid and Hospital evacuation. pic.twitter.com/Wo4MU9HxS3
— Malawi Red Cross Society (@MalawiRedCross) March 13, 2023
رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا،مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، ملاوی میں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاوی کے متاثرہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے، سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔