موسم سرما کے برفانی طوفان’ بمب سائیکلون ‘نے پورے امریکہ کو لپیٹ میں لے لیا۔امریکہ میں شدید برف باری اور بارشوں نے 25 سالہ اور ریاست فلوریڈا میں برفباری کا 39 ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ہزاروں فلائٹس منسوخ ہو گئی۔ملک بھر میں فضا ئی آپریشن مشکلات کا شکارہے.
امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق برف باری، بارش ، ہوا اور سرد درجہ حرارت نے نظام زندگی کوشدید متاثر کیا ہے۔ ایئر لائنز نے ابھی تک 2,100 اسے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق برفباری کا یہ سلسہ کرسمس ویک اینڈ تک جاری رہے گا۔
ایئر لائنز نے ابھی تک 2,100 اسے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ فلائٹ اویر کےڈیٹا کے مطابق، جمعرات کو 5,300 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔نیو یارک ریاست کے گورنر نے شدید موسم کی وجہ سے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی ہے۔ جبکہ صدر جو بائیڈن نے تمام امریکیوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔