خلیج اردو
میکسیکو : میکسیکو میں امریکی سرحد کےقریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ‘Ciudad Juarez’ میں پیش آیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 21 کے قریب زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی حکام کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے،
حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں بہتر زندگی کی کوشش میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے۔