عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں شدید طوفانی بارشیں،4 افراد ہلاک

 

خلیج اردو

 

اکلینڈ:نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں شدید بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہو گئی۔

 

گزشتہ جمعے سے جاری بارشوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہنگامی صورتِ حال تاحال برقرار ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث آکلینڈ کے 3 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔

 

حکام کے مطابق آکلینڈ ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button