عالمی خبریں

پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والا آلے سے سپرے کرنیوالی خاتون گرفتار، تین فلائٹ اٹینڈنٹ کی حالت تشویشناک

خلیج اردو

 

نیو یارک :امریکی ریاست اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر فلائٹ اٹینڈنٹ اور پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والا سپرے کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جینیفر نامی خاتون نے آگ بجھانے والے آلہ کا استعمال کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندر سپرے کیا جسکے نتیجے میں وہاں موجود لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔

 

پولیس حکام نے جب خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو جواباً خاتون نے ان پر بھی سپرے چھڑک دیا تاہم اہلکار اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

حکام نے مزید بتایا کہ سپرے کے باعث تین فلائٹ اٹینڈنٹ کو سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ خاتون کو اس واقعے کے بعد کلیٹن کاؤنٹی جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button