خلیج اردو
خرطوم: سوڈان میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 21 افراد کو ہلاک کردیا یہ واقعہ پوپ فرانسس کے دورے کے آغاز پر ہوا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سوڈان کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوپ فرانسس خانہ جنگی ختم ہونے، مفاہمت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے 3 روزہ دورے پر سوڈان پہنچے ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن برائے جنوبی سوڈان نے بھی مسلح گروپوں سے اپیل کی ہے کہ خانہ جنگی کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ملک میں امن سب کے لیے مفید ہے۔