خلیج اردو
چلّی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ نےامریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلاکرایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپتالوں میں زیرِ علاج 16 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ ہو گئے ہیں۔
نوبلے، بیو بیو اور لا آراوکینیا کے علاقے بھاری پیمانے پر لگی آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ علاقوں میں قومی ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بھاری زمینی و فضائی مداخلت کے باوجود آگ قابو میں نہیں آ رہی۔
وزیر زراعت ایسٹیبان والینزویلا نے جاری کردہ بیان میں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ایک فائر بریگیڈ ہیلی کاپٹر کے گِرنے کی اطلاع دی ہے۔
موصول معلومات کے مطابق نوبلے، بیو بیو اور لا آراوکینیا میں 50 سے زائد مقامات جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں اور اس وقت تک 45 ہزار ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
آگ کے رہائشی علاقوں تک پہنچنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور 100 سے زائد گھر جل گئے ہیں۔
آگ بجھانے کی کاروائیوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔ آگ کی وجہ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 40 درجے تک پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ چلّی کے صدر گیبرئیل بوریچ نے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔