
خلیج اردو
مڈگاسکر:مڈگاسکر میں چینیسو طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مڈگاسکر قومی محکمہ آفات کے انتظامی دفتر کے مطابق ٹراپیکل طوفان چینیسو 19 جنوری کو شمال مشرقی ساحلوں سے ملک میں داخل ہوا اور 8 علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
بیان کے مطابق طوفان میں 13 ہزار 180 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4 ہزار مکانات اور 600 ہیکٹر اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔
طوفان کی وجہ سے 3 اموات واقع ہوئی ہیں اور 80 اسکول ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہند اوقیانوس کے جزیرہ ملک مڈگاسکر میں بارشوں کا سلسلہ جنوری سے اپریل تک جاری رہتا ہے۔ گذشتہ سال ملک کو 3 ٹراپیکل اور 2 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔