خلیج اردو
بیجنگ:چین میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے زنجیانگ ریجن کی کاؤنتی شایا میں زلزلے کے شیدید جھٹکے محسوس کیے گئے،تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
مقامی زلزلہ پیما مرکز (سی ای این سی) کےمطابق زلزلے کے جھٹکے صبح7بج کر 49 منٹ پر صوبہ اکسو کی شایا کائونٹی میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز 50کلومیٹر زیر زمین تھا۔