خلیج اردو
ماسکو: روسی صدر ولادی میرپیوتن کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک نے روس پر ایٹمی حملے کی غلطی کی تو اسے نقشے سے مٹا دیا جائے گا، روسی صدر پیٹون کہتے ہیں کہ روس کے جدید ترین ہائپرسونک ہتھیار کسی بھی ایسے ملک کو منہ توڑ جواب دیں گے جو روس کی جانب جارحیت کی جرات کرے گا۔
خبر دار کیا کہ روس تیل کی پیداوار میں کمی کر سکتا ہے ، کسی ایسے ملک کو تیل فروخت نہیں نہیں کریں گے جو مغرب کی قیمتوں پر روسی تیل خریدنے پر زور دیے گا۔
صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کسی تنازع میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے والا پہلا ملک نہ ہونے کے اپنے فوجی نظریے کو باضابطہ طور پر تبدیل کر سکتا ہے
روسی صدر ولادیمیر پوتن نےچند دن پہلے جوہری جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ روس پہلے کسی بھی حالت میں ایسے ہتھیار استعمال نہیں کرے گا، تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ان کو استعمال کرنے والے دوسرے نمبر پر بھی نہیں ہوں گے – کیونکہ ہماری سرزمین پر حملے کی صورت میں ایسا کرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا روس کسی تنازع میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنے والا پہلا ملک نہ ہونے کے اپنے فوجی نظریے کو باضابطہ طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔