عالمی خبریں

کینیا نے صومالیہ کی سرحد پر 18 دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا

خلیج اردو

نیروبی :کینیا کی فوج کی جانب سے صومالیہ کی سرحد پر کی گئی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے 18 ارکان کو  غیر فعال کردیا گیا ہے۔

 

پولیس ڈائریکٹر جارج سیدا کے مطابق  ڈیگابون میں الشباب کے ارکان  جو کئی ہفتوں سے چھپے ہوئے تھے  کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

 

سیدا نے کہا کہ آپریشن میں الشباب کے اٹھارہ ارکان مارے گئے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ  آپریشن میں تنظیم سے تعلق رکھنے والے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  الشباب کے ارکان صومالیہ کی  سرحد سے کینیا میں داخل ہوئے تھے۔

 

الشباب جو کہ صومالیہ کی کینیا کی سرحد پر سرگرم ہے، کئی ہفتوں سے صومالیہ کی  فوج کے شدید حملوں کی زد میں  تھے۔

 

یہ تنظیم کینیا میں خاص طور پر گاریسا، منڈیرا اور وجیر کے علاقوں میں حملے کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button