
خلیج اردو
اٹلی : تفصیلات کے مطابق تیونس کے ساحل پر گزشتہ 2 دنوں میں تارکین وطن کی 5ویں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 34 افراد لاپتہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق تیونس سے اٹلی پہنچنے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
تیونس میں گزشتہ 2 دنوں میں تارکین وطن کی 5ویں کشتی غرقاب ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تیونس کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں سوار 34 افریقی تارکین وطن لا پتہ ہو گئے۔
آخری کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ تارکین وطن کی تعداد 67 ہو گئی۔
اطالوی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے گزشتہ روز بحیرہ روم کے 2 مختلف مقامات پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا۔
پہلے آپریشن میں جو ریگیو کلابریا کے ساحلی محافظوں کے ساتھ مل کر کیا گیا، آپریشن کے دوران ماہی گیری کی کشتی پر اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 295 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔
دوسری کارروائی میں 450 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے عرصے میں تیونس سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 1300 تھی، جو رواں سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 12 ہزار ہو گئی۔