- خلیج اردو
یوکرین :پولیس کے مطابق بدھ کے روز یوکرین کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت سولہ افراد ہیلی کاپٹر کریش حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
برووری کے گورنر اولیکسی نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نرسری کے قریب پیش آیا ہے، اس سانحہ کے وقت نرسری اسکول میں بچے اور عملہ موجود تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
صدرزیلنسکی نےکیف میں پیش آنے والے حادثے کو خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی مکمل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ابھی تک اطلاعات کے مطابق تین بچے مر گئے،جوکہ ایک دردناخبر ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کیا ہے اس کے علاوہ روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ میخائل پوڈولیاک نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
Undeniable tragedy. The helicopter crash killed Interior Minister Denys Monastyrskyi, MIA leadership, children. Denys & his colleagues played a big role in ensuring 🇺🇦 defense. Investigation began. All versions will be checked. Sincere condolences to the families of the victims
— Михайло Подоляк (@Podolyak_M) January 18, 2023
ٹویٹر پر، پوڈولیاک نے کہا ہے کہ ناقابل تردید سانحہ۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی سمیت بچے بھی جان سے گئے ،انہوں نے کہا کہ ڈینس اور ان کے ساتھیوں نے یوکرین کے دفاع کو یقینی بنانے میں بڑا کردار ادا کیا۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات شروع ہو گئیں،تمام پہلوؤں سے حادثے کی جانچ کی جائیں گی ۔۔