متحدہ عرب امارات

گلوبل ولیج کا 30واں سیزن آج دبئی میں شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہوگا

 

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کا مشہور تفریحی اور ثقافتی مقام گلوبل ولیج آج شام 6 بجے اپنی 30ویں شاندار سیزن کا آغاز کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پریڈ، وِنگ سوٹ اسکائی ڈائیورز، ڈرون شوز اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس سال کا تھیم "A More Wonderful World” رکھا گیا ہے، جو ثقافتوں، کھانوں، موسیقی اور عالمی ہم آہنگی کے امتزاج کو نمایاں کرے گا۔ یہ سیزن 10 مئی 2026 تک جاری رہے گا اور زائرین کے لیے دنیا بھر کی ثقافتوں کے حسین امتزاج سے بھرپور تجربہ فراہم کرے گا۔

پچھلے سیزن میں گلوبل ولیج نے ریکارڈ 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد سیاحوں کا خیر مقدم کیا تھا، جبکہ اس سال کی تقریبات اس لیے بھی منفرد ہیں کہ یہ 2005 میں دبئی لینڈ میں منتقلی کی 20ویں سالگرہ کے طور پر بھی منائی جا رہی ہیں۔

گلوبل ولیج میں داخلہ ٹکٹ کی قیمت اتوار سے جمعرات تک 25 درہم اور جمعہ تا ہفتہ 30 درہم ہوگی، تاہم بعض افراد کے لیے یہ داخلہ بالکل مفت بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button