سپورٹس

گول کیپر کا حیران کن گول، ویڈیو نے شائقین کو دنگ کر دیا

خلیج اردو

دبئی: دنیا بھر میں فٹبال کے دوران ناقابلِ یقین گولز دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر بھارت کے مغربی بنگال میں ہونے والے ایک مقامی میچ میں گول کیپر نے جو کارنامہ انجام دیا، اس نے سب کو حیران کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گول کیپر نے مڈفیلڈ لائن سے ایک شاندار گول کیا، جس نے نہ صرف مخالف گول کیپر کو حیران کر دیا بلکہ پورے میدان میں موجود شائقین کو بھی دیوانہ بنا دیا۔

یہ گول اس لحاظ سے منفرد تھا کہ گول کیپر نے خود اپنی مدد آپ کے تحت یہ گول کیا۔ تفصیلات کے مطابق، وہ اپنی ٹیم کی کمزور کارکردگی سے مایوس ہو کر گیند لے کر مڈفیلڈ تک پہنچا، پھر بڑی مہارت سے گیند کو اپنے ہی گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس حاصل کیا اور ری باؤنڈ پر ایک زبردست شاٹ لگا کر گیند کو مخالف ٹیم کے جال میں پہنچا دیا۔

تماشائیوں نے جوش و خروش سے تالیاں بجائیں، کھلاڑی حیرت میں ایک دوسرے کو دیکھتے رہ گئے جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا، "ایسا گول تو فیفا گیم میں بھی ممکن نہیں”، "یہ حکمتِ عملی کا شاہکار ہے”، اور "یہی ہے سال کا بہترین گول!”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button