سپورٹس

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

خلیج اردو
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی طویل عرصے سے ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔

41 سالہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر شادی کی انگوٹھی پہنے دونوں کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں "C ❤️ G” لکھا۔

شادی کی تقریب پرتگال کے ساحلی شہر کاشکائش میں منعقد ہوئی، جس میں جوڑے کے پانچوں بچے بھی شریک ہوئے۔

رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا روڈریگز کی منگنی کا اعلان ایک سال قبل جارجینا نے انسٹاگرام پر کیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس جیسے بڑے کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں۔

رونالڈو پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں، جو دنیا کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button